برازیل کے وزیر خارجہ مشل ٹیمپر مستعفی

براسیلیا:برازیل کے وزیر خارجہ جوس سیرا نے خرابی صحت کی بناپر اپنا استعفی صدر مشیل ٹیمر کو سونپ دیا ہے۔ صدر کے دفتر نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی ہے۔ صدر کے عہدے کے سابق امیدوار سیرا نے کل کہا کہ ان کی صحت اس ذمہ داری کو نبھانے کے لئے سفر کی اجازت نہیں دیتی۔
انہوں نے ان کی صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کے صحت یاب ہونے میں چار ماہ لگیں گے۔74سالہ سیرا کو اس عہدہ پر فائز ہوئے بمشکل تمام ایک سال ہوا تھا۔

Title: brazils foreign minister resigns cites health issues | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply