ریو اولمپک کے دوران دہشت گرد انہ حملہ کی سازش رچ رہے 10مشتبہ برازیل میں گرفتار

برازیلیا:برازیل پولس نے آئندہ ماہ ہونے والے ریو اولمپک کے دوران مبینہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کی سازش رچنے والے ایک گروہ کے دس اراکین کو گرفتار کرلیا ہے۔
اس گروہ پر دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش)کی حمایت کرنے کا شبہ ہے۔ جبکہ دہشت گرد گروہ کے ساتھ ممکنہ تعلقات کےلئے 100افراد پر نگرانی کی جارہی ہے۔یہ سبھی انفرادی طور پر ایک دوسرے سے ناواقف ہیں لیکن واٹس ایپ اورٹیلی گرام جیسے مسیجنگ ایپ کے ذریعہ رابطے میں تھے۔ان مشتبہ کو برازیل کی جنوبی ریاست پرانا سے گرفتار کیاگیا ہے۔
مسٹر موریس نے کہا کہ حالانکہ برازیل کی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تصادم کی کوئی تاریخ نہیں ہے لیکن اولمپک نے اسے ایک زیادہ ممکنہ ہدف بنا دیا ہے خصوصاً اس لئے کیونکہ اس میں حصہ لینے والے کئی ملک داعش کے خلاف لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برازیل داعش کے خلاف اتحاد کا حصہ نہیں ہے لیکن اولمپک اور غیر ملکی مہمانوں کی وجہ سے یہ ملک حملے کا ہدف بن گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ گرفتاری فرانس میں ہوئے ٹرک حملے کے واقعہ کے ایک ہفتے کے بعد ہوئی ہے۔ریو اولمپک آئندہ 5اگست سے شروع ہورہا ہے جس میں تقریباً پانچ لاکھ مہمانوں کے آنے کی امید ہے جس میں زیادہ تر امریکی ہوں گے۔ اس کے علاوہ برازیل پولیس دہشت گرد گروہوں کے ساتھ ممکنہ تعلقات کےلئے 100افراد کی بھی نگرانی کر رہی ہے۔ان میں زیادہ ترلوگ پراگوے اور انجینٹنا کےساتھ برازیل کی کھلی تری سرحد کے ہیں۔
پریسیڈنٹ ہاؤس کے ایک معاون نے نام نہ لکھنے کی شرط پر بتایا کہ برازیل پولیس اور خفیہ سروس گرفتاری سے متعلق فرانس،جرمنی ،برطانیہ ،ازرائیل اور امریکہ کی خفیہ اینجنسیوں سے تعاون کررہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Brazilian police arrest 10 suspected of planning terrorist acts during olympics in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply