برازیلی سپریم کورٹ نے 8وزیروں کے خلاف بدعنوانی معاملات کی تحقیقات کا حکم دیا

برازیلیا:برازیل میں سپریم کورٹ نے صدر مائیکل ٹیمر کے کابینہ کے8وزیروںکے خلاف بدعنوانی کے معاملات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ جسٹس ایڈسنفاشین نے ان آٹھ وزراءکے ناموں کا اعلان کیا جن پراوڈے بریشٹ نام کے ایک بلڈر کے 77 ملازمین سے کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔ ان میں ٹریمر کے چیف آف اسٹاف ایلیسیو پڈیلہا بھی شامل ہیں۔
اگرچہ انہوں نے ابھی تک اس پر کچھ کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ عدالت میں خود کو بے قصور ثابت کر لیں گے۔ برازیل کے سینیر وکیل نے مارچ میں سپریم کورٹ سے اس معاملے میں پھر سے تحقیقات کا حکم دینے کی درخواست کی تھی۔ مقامی میڈیا نے درجنوں لیڈروں کے بارے میں بدعنوانی کے راز اجاگر کئے تھے۔ صدر ٹیمر نے کہا ہے کہ اگر ان کے وزراء پر الزام درست پائے جاتے ہیں تو انہیں معطل کیا جائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Brazil supreme court justice orders probe into eight cabinet ministers in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply