اولمپک کھیلوں کے دوران دہشت گردانہ حملوں کی سازش رچنے کے جرم میں8برازیلیوں کو 6تا 15سال سزائے قید

براسیلیا: دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) کے سحر میں مبتلا اور اولمپک کھیلوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والے 8 برازیلی شہریوں کو وفاقی عدالت نے 6 تا 15سال قید کی سزا سنائی ہے۔ پولس نے گزشتہ سال جولائی میں ہی 8 لوگوں کو سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ پولس نے بتایا کہ جس وقت ان کی گرفتاری عمل میں آئی وہ ریو ڈی جنریو میں منعقد ہونے والے عالمی کھیلوں کے دوران دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کا منصوبہ تیار کر رہے تھے۔ یہ تمام افراد برازیلی شہری ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعہ ایک دوسرے کے رابطے میں تھے۔ اس گروپ کا لیڈر 33سالہ برازیلی شہری لیونڈ القدرے ڈی میلو ہے۔
ڈی میلوان لوگوں کو داعش میں شامل ہونے کی ترغیب د یتا اور دہشت گردانہ کاروائی کے لئے اکسا تا رہتاتھا۔ ڈی میلو کو 15سال 10ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ دیگر سات افراد کو مجرمانہ سازش رچنے، دہشت گردانہ کاروائیوں میں معاونت کرنے کے الزام میں سزائیں سنائی گئی ہیں۔ برازیلی حکومت نے اس بابت بتایا کہ یہ سبھی افراد داعشسے رابطہ قائم کرنے میں ناکام رہے تھے اور ایک دوسرے سے ملاقات بھی نہیں کی تھی۔ یہ سب سوشل میڈیا کے ذریعہ ایک دوسرے سے جڑے تھے۔ان کے پاس رقم کی کمی تھی لیکن یہ سبھی افراد بندوقوں کی خریداری کی کوششوں میں مصروف تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Brazil sentences 8 for rio olympic terror plot in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply