برازیل میں تشدد پر قابو پایا گیا، 65 گرفتار

براسیلیا: برازیل میں تین راتوں سے جاری تشدد پر ، جس میں بم دھماکے ،درجنوں بسیں نذر آتش اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کرنے کی وارداتیں کی گئیں، قابو پاتے ہوئے پولیس نے 65 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے کل یہاں بتایا کہ ریو ڈی جنیرو سے ڈھائی ہزار کلومیٹر شمال میں واقع ریو گرڈ ڈؤ نورٹے میں تشدد اس وقت بھڑکا جب شہر کی سب سے بڑی جیل میں بند ایک گینگ کے سرغنوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کی تیاری کی جارہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ تشدد، توڑ پھوڑ اور آتش زنی کے الزامات میں 65 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Brazil quells gang violence 65 arrested in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply