برازیل جیل خونریز تصادم میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر30ہو گئی

ساؤ پالو: برازیل کی ایک جیل میں14گھنٹے تک چلنے والے خونریز تصادم میں30 قیدی ہلاک اور تقریباً9 دیگر زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ برازیل کی جیلوں میں آئے روز قیدیوں کے درمیان خونریز تصادم ہوتا رہتا ہے ۔
اور اس سال کے آغاز میں جیلوں میں قیدیوں کے درمیان ہوئے تصادم میں اب تک 140 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یہ تازہ واقعہ نٹال صوبہ کی الکا کز جیل میں سنیچر کی رات کو پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ جیل میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد پولیس اور فوجیوں کو الکا کز جیل میں تعینات کردیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں منشیات کے کاروبار پر کنٹرول کرنے کے سلسلے میں فساد شروع ہوا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ ہلاک قیدیوں کی تعداد حکام کے ذریعہ بتائی گئی تعداد کی تین گنی ہے۔ حکام نے خود بھی اس کا اعتراف کیا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Brazil prison riot at least 30 dead in natal violence in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply