برازیل کی جیل میں خونیں گروہی تصادم ،25قیدی ہلاک،6قیدیوں کا سر قلم کر دیا گیا

ساؤ پولو:برازیل کے شمال مشرقی حصہ کی ایک جیل میں حریف قیدی گروپوں کے درمیان گذشتہ روز ہوئے خونریز تصادم میں 25 قیدی ہلاک ہوگئے۔ ان میں سے چھ قیدیوں کا سرکاٹ کران کی لاشیوں کو جلادیا گیا۔
جرائم پیشہ کے درمیان ہوئی لڑائی کے درمیان ہوئی لڑائی میں قیدیوں کے تقریباً سو (100) رشتہ داروں کو جن میں بیشتر خواتین تھیں یرغمال بنالیا گیا لیکن بعد میں پولیس نے انہیں آزاد کرالیا مقامی سرکار نے ابھی تک مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے۔
برازیل کی جیلوں میں قیدیوں کے درمیان لڑائی جھگڑا عام بات ہے۔ جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے کی وجہ سے انکے درمیان لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Brazil prison clashes kill 25 inmates in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply