شام میں روس کاسخوئی طیارہ تباہ،دونوں پائلٹ ہلاک

ماسکو:(رائٹر)روسی جنگی طیارہ سخوئی ایس یو -24 شام میں واقع فضائیہ کے اڈے سے پرواز بھرنے کے دوران تباہ ہوگیا۔ روس کی خبر رساں ایجنسی نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ منگل کے روز ہوئے اس حادثہ میں طیارے کے دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔
خبر رساں ایجنسی نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ پرواز بھرتے وقت دوڑنے کے دوران رن وے سے پھسل گیا۔واضح رہے کہ روس صدر بشار الاسد کی فوجوں کا ساتھ دینے کے لیے ستمبر2015میں شام میں جاری جنگ میں شامل ہوا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Both pilots killed after russian su 24 jet crashes in latakia syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply