تقریباً60فیصد امریکی ڈونالڈ ٹرمپ اور ہلیری کلنٹن دونوں سے نفر ت کرتے ہیں: پول سروے

واشنگٹن: ایک نئے پول سروے میں یہ سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ ہر دس میں سے6 یعنی تقریباً60فیصد امریکی ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی ڈیموکریٹک حریف ہلیری کلنٹن دونوں کو ہی نہ صرف پسند نہیں کرتے بلکہ ان سے نفرت کرتے ہیں۔
این بی سی نیوز/سروے منکی کے تازہ پولس سروے کے مطابق 37فیصد لوگوں نے کہا وہ کلنٹن کو پسند نہیں کرتے اور 39فیصد امریکیوں کے یہی احساسات ٹرمپ کے بارے میں بھی تھے۔21فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ سابق خاتون اول سے نفرت کرتے ہیں اور 24فیصد نے یہی بات نیو یارک کے صنعتکار کے لیے کہی۔
جہاں تک ووٹروں میں حمایت کا سوال ہے تو کلنٹن کو ٹرمپ پر 4فیصد فوقیت حاصل ہے۔ 47فیصد ووٹرز کلنٹن کو اور43فیصد ووٹرز ٹرمپ کو ووٹ کرنے کے حق میں ہیں۔
ووٹروں کی اکثریت کا یہ کہنا ہے کہ صدارتی دوڑ میں پیش پیش رہنے والے دونوں امیدواروں کے پاس مضبوط اخلاقی قدروں کا فقدان ہے اور دونوں ہی صدر منتخب ہونے کے لیے جو منھ میں آیا بولیں گے۔

Title: both candidates clinton trump hateful by 6 in 10 americans poll | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply