تھریسا نے بورس جانسن کو وزیر خارجہ اور فلپ ہیمنڈ کووزیر خزانہ بنایا

لندن:برطانیہ کی نئی وزیر اعظم تھریسامے نے کل رات اپنی کابینہ کے چار نئے وزرا کا اعلان کیا ہے جن میں بورس جانسن کو وزیر خارجہ بنایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ فلپ ہیمنڈ ڈیوڈ ڈیوس ٹم فوکس اور امبر رڈ کے نام بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بورس جانسن نے برطانیہ کے یوروپی یونین سے علیحدہ ہونے کی مہم چلائی تھی۔ بورس جانسن نے فلپ ہیمنڈ کی جگہ لی ہے جنہیں برطانیہ کا وزیر خزانہ بنایا گیا ہے جبکہ سابق وزیر خزانہ خارج اوسبورن کو برطرف کردیا گیا ہے۔
برطانیہ سابق توانائی سیکریٹری امبررڈ کو وزیر داخلہ ڈیوڈ ڈیوس کو بریگزٹ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔برطانیہ کے سابق وزیر دفاع ٹم فوکس جنہوں نے 2011 میں عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا بین اقوامی وزیر تجارت مقرر کیا گیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق تھریسامے نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی حکومت کسی مخصوص طبقہ کے بجائے پوری قوم کے لئے اپنی خدمات پیش کرے گی۔ وہ برطانیہ کی دوسری خاتون وزیر اعظم ہیں۔ انہوں نے ایسے لوگوں کو بھی حقوق دینے کا وعدہ کیا ہے جو اپنی زندگی کا بیشتر حصہ محنت مشقت میں ہی گزار دیتے ہیں۔ (رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Boris johnson made foreign secretary by theresa may in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply