استنبول بم دھماکوں میں سے ایک دھماکہ کرنے والا شام سے آیا تھا: ترک وزیر خارجہ

انقرہ، : ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو نے کہا کہ استنبول میں ایک فٹ بال اسٹیڈیم کے باہر ہوئے دو خودکش کار بم دھماکے میں ملوث ایک حملہ آور شام سے آیا تھا۔ مسٹر جاویش اوغلو نے کل کہا کہ اسٹیڈیم کے باہر ہفتہ کو ہوئے خودکش کار بم دھماکے میں 44 افراد ہلاک ہو گئے جن میں بیشتر پولیس اہلکار تھے اور 150 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
اسٹیڈیم کے باہر جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت ترکی کی دو بڑی ٹیموں کے درمیان فٹ بال میچ چل رہا تھا۔ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے باغی گروپ کی ایک شاخ نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تاہم مسٹر جاویش اوغلو نے یہ واضح نہیں کیا کہ شام سے آنے والا یہ حملہ آور دو کار بم دھماکوں میں سے کس دھماکے میں ملوث تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bomber in istanbul attack came from syria turkish foreign minister in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply