کابل میں ایک شیعہ مسجد پر عین نماز جمعہ کے وقت خود کش حملہ ،متعدد ہلاک و زخمی

کابل:افغانستان کے دار الحکومت کابل میں جمعہ کو شیعہ فرقے کی ایک عبادت گاہ پر ایک خود کش بم دھماکے کے بعد نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہاں لوگ جمعہ کی نماز کے لیے مسجد میں جمع ہو رہے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اچانک دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بعد فائرنگ شروع ہوگئی۔
کابل پولس اہلکا ر نے بتایا کہ فوری طورپر حملے میں ہلاکتوں کی رپورٹ نہیں ملی ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق قلا ناجارا میں واقع امام زماں مسجد میں دھماکہ کے بعد تین بندوق بردار مسجد میں گھس گئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔دانش نے کہا کہ اس حملہ میں 14افرادکو گولیاں لگی ہیں لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان میں سے کتنے ہلاک ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bomber gunmen attack shia imam zaman mosque in kabul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply