کولمبیا کے دارالخلافہ بگوٹامیں دھماکہ، 30سے زائد زخمی

بگوٹا: کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں ایک بل رنگ (سانڈوں کی لڑائی کا رنگ) کے قریب کل ہوئے دھماکے سے30سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک اس دھماکے کے سلسلے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہو پائی ہے۔ میڈیا فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ اس سے کافی نقصان ہوا ہے اور ایک پولیس افسر کو اس کے ساتھی سہارا دے کر دوسری جگہ لے جا رہے ہیں۔
محکمہ پولیس نے اس دھماکے کے بعد جاری ایک بیان میں کہا کہ ایسے گھناؤنے کارناموں سے ملک کے اتحاد اور شہریوں کی زندگی متاثر ہوتی ہے لیکن ہم ایسے لوگوں کو ان کے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ غور طلب ہے کہ بلغاریہ میں چار سالوں سے سانڈوں کی لڑائی پر پابندی عائد تھی اور اسے گزشتہ ماہ ہی واپس لیا گیا ہے۔
اس کی مخالفت میں سینکڑوں لوگوں نے مظاہرہ کیا۔ سپریم کورٹ نے اس پر عائد پابندی کو یہ کہہ کر ہٹا دیا ہے کہ یہ ملک کی وراثت کی علامت ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bomb near bogota bullring injures more than 30 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply