تھائی لینڈ مسلم اکثریتی علاقہ میں بم دھماکہ میں باپ بیٹی ہلاک، آٹھ زخمی

بینکاک: تھائی لینڈ کے مسلم اکثریتی نراتھی وات صوبے میں آج صبح ایک اسکول کے باہر موٹر سائیکل بم دھماکے میں ایک بچی اور اس کو اسکول چھوڑنے گئے والد کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔
فوج کے انٹرنل سکیورٹی آپریشن کمانڈ کے ترجمان کوتھانم پیچموآنگ نے بتایا کہ اسکول کے دروازے کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل میں دھماکے سے پانچ سالہ بچی اور اس کے والد کی موت ہو گئی۔ حادثے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہہمیں شک ہے کہ یہ کام ان لوگوں کا ہے جو عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر دفاع پراوت وونگسوان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ملک کی فوجی حکومت 12 ستمبر کو مسلم تہوار عید الاضحی سے پہلے سیکورٹی کو مستعد کر رہی ہے۔
مسلم اکثریتی علاقوں میں حالیہ دنوں میں تشدد کی بڑھتے واقعات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ بدھ مت اکثریت والے تھائی لینڈ میں مسلمانوں کی گھنی آبادی والے یالہ، نراتھیوات اور پٹانی صوبوں میں تشدد کے واقعات کافی بڑھ گئے ہیں جس کے دیگر صوبوں میں بھی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ اگر ایسا ہوا تو ملک کی سیاحت صنعت خطرے میں پڑ جائے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bomb kills father and daughter at school in thailand in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply