شمالی شام میں داعش کے بم دھماکے میں 25ترکی نواز باغی ہلاک

بیروت: شمالی شام میں آج ترکی کی سرحد کے قریب ایک بم دھماکے میں کم از کم 25 ترکی حامی باغی ہلاک کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع عینی شاہدین نے دی۔ شامی مشاہد گاہ برائے حقوق انسانی نے اگرچہ مرنے والوں کی تعداد 21 بتائی ہے۔
لیکن غیر سرکاری ذرائع نے یہ تعداد25بتائی ہے۔ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) آن لائن جاری بیان میں حملے کی ذمہ داری لی ہے۔ برطانیہ واقع شامی مشاہد گاہ برائے حقوق انسانی اور چشم دیدوں نے بتایا کہ یہ دھماکہ ترکی حامی باغیوں کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا۔ یہ حملہ حلب کے مغرب میں اتمیک کراسنگ کے پاس شام کی سرحد میں ہوا۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر فیلاک الشام گروپ کے باغی ہیں۔ دھماکے میں حلب کے مشرق میں باغیوں کے قبضے والے مشرقی علاقے کے اعلی عدالتی یونٹ کے سربراہ شیخ خالد السید،ان کے ساتھ کام کرنے والے ایک جج اور ایک باغی اہلکار کی بھی ہلاکت ہوئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bomb kills 25 mostly foreign backed rebels in north syria witnesses in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply