یونان کے دارالخلافہ ایتھنز میں بم دھماکہ

ایتھنز:یوروپی ملک یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں یورو بینک کے دفتر کے باہر ہوئے ایک دھماکے میں بینک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یونان کے تیسرے سب سے بڑے بینک یوروبینک کے ایک دفتر کے باہر دھماکہ ہوا جس میں بینک کے دروازے اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی زخمی نہیں ہواہے۔
اس دھماکے سے آس پاس کھڑی اونچی اونچی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے علاقے کے نزدیکی سڑکوں کو بند کر دیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔ یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 38 منٹ پر ہوا ہے۔
پولس بیان کے مطابق جس شے سے یہ دھماکہ کیا گیا وہ بینک کے داخلہ کے دروازے کے باہر رکھا ہوا تھا۔ ابھی تک کسی تنظیم یا گروہ نے اس دھماکہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bomb blasts outside athens bank causing minor damage in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply