افغانستان کے مدرسہ میں دھماکہ،علما کونسل کے سربراہ سمیت9ہلاک

کابل: مقامی ابلاغی ذرائع کے مطابق منگل کے روز افغانستان کے پروان صوبہ کے چراکر شہر میںایک مدرسہ کے اندر ہوئے بم دھماکہ میں ایک عالم دین اور 8بچے ہلاک ہو گئے۔ ٹولو نیوز کے مطابق ہلاک شدگان میں شامل عالم دین کی شناخت مولوی عبد الرحیم شاہ حنفی کے طور پر کی گئی ہے جو پاریان علما کونسل کے سربراہ ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ مدرسہ کھلتے ہی جیسے ہی طلبا کلاس روم میں جمع ہوئے ایک زبردست دھماکہ ہوا۔ حکام کے مطابق اس دھماکے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس کی ذمہ داری نہیںلی ہے۔ڈپٹی گورنرشاہ ولی شاہد نے کہا کہ اس دھماکے میں اصل نشانہ مولوی حنفی تھے۔

Title: bomb blast in afghan school leaves cleric dead | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply