کان مزدوروں نے بولیویا کے نائب وزیر داخلہ کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا

لاپاز:بولیویا کے نائب وزیر داخلہ روڈدلفو ایلنز کا اغوا کرنے کے بعد ہڑتال کررہے کانکنوں نے انہیں اغوا کرنے کے بعد پیٹ پیٹ کر مارڈالا مقامی میڈیا نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔
وہ جمعرات کو ملک کے دارالخلافہ لا پاز سے 160کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع علاقہ پنڈورو میں ہڑتالی کان مزدوروں سے بات کرنے گئے تھے۔ لیکن انہیں راستے میں روک کر اغوا کر لیا گیا۔جس کے بعد ایک سرکاری ترجمان نے کل اخباری کانفرنس میں بتایا تھا کہ ایلنز کو ہڑتالی کارکنوں نے اغوا کرلیا ہے اور انکی جان خطرے میں ہے۔
اگرچہ بولیویا کی سرکار نے آج کہا ہے کہ وہ میڈیا میں آئی ان خبروں کی نہ ہی تصدیق کرسکتا ہے نہ تردید کہ ملک کے نائب وزیر داخلہ روڈدلوالانیز کو ہڑتال کاکنوں نے قتل کردیا ہے لیکن ایک وزیر کارلوس رومیرو نے یہ ضرور کہا کہ اس وقت جو اشارے مل رہے ہیں ان سے یہی محسوس ہوتا ہے کہ نائب وزیر داخلہ کو بڑی بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
بولیویا کے سرکاری استغاثہ نے بتایا ہے کہ ابھی افسران معاملہ کی تفتیش کررہے ہیں جلد ہی کوئی مرکزی وزیر اس حوالے سے پریس کو خطاب کرے گا۔ مقامی میڈیا میں ایسی خبریں آئی تھیں کہ مسٹر الانیز کو کانکنوں نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا ہے۔ مقامی میڈیا میں یہ خبریں ایک ریڈیو اسٹیشن کے ڈائرکٹر کے اس دعوے کے بعد آئی ہیں کہ انہوں نے مسٹر الانیز کی لاش دیکھی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bolivian deputy interior minister beaten to death by miners in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply