بوکو حرام کا سربراہ ابو بکر شکاؤنماز جمعہ کے دوران ہوائی حملے میں شدید زخمی

ابوجا:نائجیریا کی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی حملے میں بوکوحرام کے کئی خطرناک دہشت گرد مارے گئے اور اس کا سربراہ ابوبکر شکاؤ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔
بوکوحرام کے دہشت گردوں کےخلاف نائجیریا کی فضائیہ کے طیاروں کا یہ حملہ ان کے شمال مشرقی علاقے کے ٹھکانوں پرکیا گیا۔ سرکاری طیاروں نے یہ حملہ جمعہ کو بوکو حرام کے جنگلات میں تچی گاؤں میں کیا۔سمجھا جاتا ہے کہ اس حملے میں بوکوحرام کا سربراہ ابو بکر شکاؤ بری طرح زخمی ہوگیا۔
منگل کو ایک بیان میں فوج کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ شکاؤاور دیگر سینیئر انتہا پسند جمعہ کی نماز کے لیے جمع ہوئے تھے کہ نائجیریائی فضائیہ نے بمباری شروع کر دی۔
جس میں ابوبکر سمیت کئی بوکوحرام لیڈر زخی ہو گئے۔کہا جاتا ہے کہ ابوبکر موبی۔ ملام نوح اور ملام حمان نام کے تین کمانروں نے اس کی تصدیق کر دی ہے کہ شکاؤ بری طرح زخمی ہو گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Boko haram leader abubakar shekau fatally wounded in army air strike in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply