نائجیریا میں بوکو حرام کے انتہاپسندوں نے 5سال کے دوران1000بچوں کا اغوا کیا:یونیسیف

ابوجہ: ایسے موقع پر جب نائجیریا ملک کے صوبہ بورنو کے چیبوک شہر کے گورنمنٹ سکنڈری اسکول سے276طالبات کے اغوا کی چوتھی برسی منا رہا ہے یونیسیف نے جمعہ کو ایک رپورٹ جاری کر کے بتایا کہ 2013سے اب تک دہشت پسند تنظیم بوکو حرام کے انتہا پسندوں نے تقریباً1000بچوں بشمول 276طالبات کا اغوا کیا۔
یونیسیف کے نائجیریا میں نمائندے محمد ملک فال نے کہا کہ اسکولی بچوں کے خلاف تسلسل سے کیے جانے والے حملے غیر انسانی ہیں۔ شمال مشرقی نائجیریا میں ایک کٹر اسلامی حکومت تشکیل دینے کے لیے بوکو حرام کی تحریک میں اب تک کم از کم 20ہزار افراد ہلاک اور20لاکھ سے زائد نقل مکانی کر چکے ہیں۔
اسکولوں خاص طور پر جہاں سیکولر نصاب ہے،بوکو حرام کا اصل نشانہ بنتے ہیں۔یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق 2009سے جاری لڑائی میں کم از کم2295اساتذہ ہلاک اور 1400سے زائد اسکول تباہ کیے جا چکے ہیں۔
2014میںجو اسکولی بچیاں اغو کی گئی تھیں اگرچہ قسطوں میں کئی بچیوں کی رہائی عمل میں آچکی ہے لیکن اب بھی 100سے زائد بچیوں کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔

Title: boko haram has abducted over 1000 children in nigeria since 2013 unicef | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply