بوکو حرام کے حملہ میں پانچ نائجیریائی فوجی اور جوابی کارروائی میں 15دہشت گرد ہلاک

میدوگری:نائیجیریا میں یوبے ریاست کے بونی یاڈی علاقے میں بوکو حرام کے دہشت گردوں نے فوج کے ایک کیمپ پر حملہ کر دیا جس میں نائجیریا کی فوج کے پانچ جوانوں کی موت ہو گئی۔
فوج کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں بوکو حرام کے 15 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔ فوج کے ترجمان نے پیغام کے ذریعے اس بات کی اطلاع دی۔ فوج کے سرکاری ذرائع کے مطابق کل دیر رات ہونے والی اس جھڑپ میں فوج کے پانچ فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ فوج کی جوابی کارروائی میں بوکو حرام کے 15 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔
اتوار کو میدو گری میں کئی دھماکے سنے گئے۔واضح رہے کہ نائیجیریا کی بورنو ریاست میں گذشتہ سات سال سے بوکو حرام کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں15ہزار افراد ہلاک اور2ملین سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Boko haram attacks nigerian army base in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply