ملیشیائی سمندری علاقہ میں لاپتہ دس امریکی فوجیوں کی لاشیں مل گئیں

سنگاپور:امریکی بحریہ کے ساتویں جنگی بیڑے نے ایک بیان جاری کرکے سنگاپور اور ملیشیا کے سمندری علاقے کے نزدیک امریکی جنگی جہاز ’یو ایس ایس جان ایس میکن‘ اور تیل کے ایک ٹینکر کے مابین ہوئی ٹکر میں لاپتہ ہوئے 10 فوجیوں کی لاشیں برآمد کئے جانے کی توثیق کر دی ۔
حادثہ کے بعد لاپتہ فوجیوں کی تلاش کیلئے امریکہ، آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملیشیا اور سنگاپور کےہوائی جہازوں، غوطہ خوروں اور آبدوزوں نے ایک مشترکہ تلاشی اور بچاؤ مہم چلائی۔
امریکی بحریہ کے مطابق متاثرہ بحری بیڑے پر 23 ا?فیسرز، 291 سیلرز اور 24 شیف سوار تھے۔ واضح رہے کہ 2 ماہ کے دوران امریکی بحری بیڑے کے ساتھ پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bodies of all 10 sailors found after uss mccain collision off singapore in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply