ڈھاکہ ریستوراں حملے میں ہلاک اطالوی باشندوں کی لاشیں اٹلی لائی گئیں

ڈھاکہ ریستوراں حملے میں ہلاک اطالوی باشندوں کی لاشیں اٹلی لائی گئیں
روم: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ایک ریستوران میں گذشتہ جمعہ کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے اٹلی کے9 شہریوں کی لاشوں کو آج یہاں لے آیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لاشوں کو جس طیارے سے لایا گیا اس میں اٹلی کے وزیر خارجہ پالو جےنتلونی سوار تھے۔ حملے کے بعد اٹلی کے صدر سرجئی میتریریلا بھی لاطینی امریکی ممالک کے اپنے دورے کو درمیان میں چھوڑ کر روم لوٹ آئے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعہ کو ڈھاکہ میں غیرملکیوں میں نہایت مقبول ریستوران میں 6دہشت گرد گھس گئے تھے اور وہاں موجود غیر ملکی شہریوں پر خنجروں اور چھروں سےحملہ کرکے بڑیبے رحمی سے قتل کر دیا تھا۔ مقتولین اٹلی کے 9 شہری بھی شامل تھے۔
بعد میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران چھ دہشت گرد مارے گئے اور ایک کوزندہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس حملے میں ہندوستان، جاپان اور امریکہ کے شہری بھی مارے گئے تھے۔ (رائٹر)