افغانستان میں گذشتہ سال اغوا کیے گئے9افراد کی لاشیں برآمد

کابل: ایک افغان اہلکار اور قبائلی بزرگوں کے مطابق اس سال کے اوائل میں افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں انتہاپسندوں کے ذریعہ اغوا کیے گئے 9غیر فوجیوں کی لاشیں پائی گئیں۔
کوٹ ڈسٹرکٹ کے گورنر سید رحمٰن مہمند نے کہا کہ لاشوں میں تین قبائلی بزرگوں کی ہیں ۔یہ سب لاشیں ایک اجتماعی قبر میں پائی گئیں۔ مہمند نے کہا کہ یہلاشیں اشین ڈسٹرکٹ میں پائی گئیں۔
انتہا پسندوں نے ان سب کو کوٹ ڈسٹرکٹ میں اغوا کیا گیا تھا اور لاشیں ملنے تکا ن کا کوئی اتہ پتہ نہیں مل سکا تھا۔قبائلی بزرگوں نے لاشوں کی برآمدگی کی تصدیق کر دی ہے اور آج ہی ان کی تدفین عمل میں آئی۔
مہمند نے کہا کہ اغوا اور قتل میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کا ہاتھ ہے جبکہ ابھی تک کسی انتہا پسند گروہ نے اس کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Title: bodies found of nine people abducted last year in afghanistan | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply