میانمار میں لاپتہ طیارے کا ملبہ اور مسافروں کی لاشیں سمندر میں بہتی ملیں

ینگون:میانمار میں پرواز کے بعد لاپتہ فوجی طیارے کا ملبہ اور مسافروں کی لاشیں آج انڈمان کے سمندر میں ملیں۔ طیارے میں عملہ ممبر، فوجیوں اور ان کے اہل خانہ سمیت 122 افراد سوار تھے۔ فوج نے بتایا کہ جنوبی ساحلی شہر لاؤنگلون سے 35 کلومیٹر طیارے کا ایک ٹائر ا اور تین لاشیں ملی ہیں جن میں دو نوجوان اور ایک بچے کی لاش ہے۔ میانمار میں شمالی شہر یانگون اور مییک میں دوران پرواز لاپتہ ہونے والے فوجی طیارے کا ملبہ مل گیا۔طیارے کی تلاش کے لیے میانمار بحریہ کی کشتیوں اور طیارے کو روانہ کیا گیا تھا۔ طیارے میں سوار افراد میں سے بیشتر خواتین اور بچے تھے جو میانمار کے جنوبی شہر مییک سے یانگون جارہے تھے۔
مییک میں محکمہ سیاحت کے عہدیدار نائنگ لِن زاؤ نے فوجی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اب انہیں لاپتہ ہونے والے طیارے کے داوئی شہر سے 218 کلومیٹر دور ٹکڑے مل گئے ہیں۔قبل ازیں کمانڈر اِن چیف کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’طیارے سے رابطہ سہ پہر ایک بجکر 35 منٹ پر منقطع ہوا۔‘میانمار فوج کی انفارمیشن ٹیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارے میں سوار افراد میں سے دو تہائی خواتین اور بچے تھے۔ تاہم کمانڈر ان چیف کی آفس سے جاری بیان کے مطابق طیارے میں فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کے افراد سمیت 106 افراد اور عملے کے 14 ارکان سوار تھے۔اگرچہ میانمار میں ان دنوں موسم برسات ہے اور جس وقت طیارہ پرواز پر تھا تو بارش ہو رہی تھی لیکن اتنی تیز بارش نہیں تھی کہ طیارے کو پرواز جاری رکھنے میں کوئی دقت محسوس ہوتی۔ تاہم طیارے کے لاپتہ ہونے کے وقت موسم کی خرابی کی کوئی رپورٹ نہیں تھی ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bodies aircraft parts found in search for myanmar plane in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply