روسی علاقہ کریلیا کی جھیل میں کشتی پلٹنے سے تیراکی انسٹرکٹر سمیت کم از کم14ہلاک

ماسکو:سرکاری ذرائع کے مطابق روس کے شمال مغربی علاقہ کریلیامیں اس وقت 13بچے اور ان کے تیراکی انسٹرکٹر ڈوب کر ہلاک ہو گئے جب ایک جھیل میں بوٹنگ کا لطف اٹھا نے کے دوران زبردست طوفان آجانے سے ان کی کشتی پلٹ گئی۔
روس کی سب سے بڑی تحقیقاتی ایجنسی کے ترجمان ولادمیر مارکین نے کہا کہ فن لینڈ سے 120کلومیٹر مشرق میں سیامو زیرو میں ایک زبردست طوفان آیاجس میں وہ کشتی جس میں 47اور ان کے چار عاقل و بالغ انسٹرکٹر جھیل کی سیر کر رہے تھے،پلٹ گئی اور 13بچے اور ایک انسٹرکٹر ڈوب گئے۔
مارکن نے کہا کہ سرکاری تحقیقات شروع ہو گئی اور حفاظتی تدابیر سے غفلت برتنے کے شبہ میں ایک انسٹرکٹر کو حراست میں لے لیا گیا۔مزید دو مشتبہ کی تلاش جاری ہے۔یہ بچے ماسکو سے آئے تھے اور بوٹنگ کرنے نکلے تھے۔ ماسکو کے مئیر سرگئی سوبیانن نے ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
کریلیا کے قانون ساز الیکسی گاریلوف نے روسیا24ٹیلی ویژن کو بتایا کہ طوفان آنے سے کئی روز پہلے سے ہی اٹلانٹا طوفان کا متواتر انتباہ دیا جا رہا تھا اور سبھی کو مشورہ دیا جا رہا تھا کہ طوفان کے خدشہ کے تحت علاقہ میں سب سے زیادہ مقبول تفریحی مقام اس جھیل میں بوٹنگ نہ کریں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Boats with children overturn in storm in russia killing 14 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply