انڈونیشیا کے بتام جزیرے کے قریب ایک کشتی ڈوب جانے سے 17 تارکین وطن ہلاک

جکارتہ: ملیشیا سے انڈونیشیا کے 93مہاجر مزدوروں کو لے کر لوٹ رہی ایک اسپیڈ بوٹ کے بتام جزیرے کے پاس سمندر میں ڈوب جانے سے 17 مزدور ہلاک ہوگئے۔ یہ اطلاع انڈونیشیا کی قدرتی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی نے دی ہے۔
اسپیڈ بوٹ ملیشیا کے زوہیر صوبہ سے روانہ ہوئی تھی اور وہ بتام جزیرہ آرہی تھی۔ یہ جزیرہ سنگاپور کے نزدیک اس کے مغرب میں واقع ہے۔ انڈونیشیا کے ابائے صوبائے کے پولیس ترجمان نے مرنے والوں کی تعداد 18 بتائی ہے۔ بتام جزیرہ ریایو صوبہ کا حصہ ہے۔
موٹر بوٹ پر سوار 39 مزدوروں کو بچالیا گیا ہے ۔ باقی کی تلاش جاری ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Boat sinks off indonesias batam killing 17 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply