لاس ویگاس فائرنگ کے زخمیوں کو خون دینے کے لیے دنیا بھر کے لوگوں کی قطار لگ گئی

لاس ویگاس : (یو این آئی) امریکہ کے لاس ویگاس میں اتوار کی رات موسیقی کی تقریب میں ایک بندوق بردار کی اندھادھند فائرنگ میں 59افراد کے مارے جانے اور 500سے زائد کے زخمی ہونے کے دوسرے دن سے ہی خون کا عطیہ کرنے کے لئے بڑی تعداد میں ملکی اور غیرملکی شہریوں کو بھیڑ لگ گئی ہے۔
ایک طرف جہاں انسانیت کو تار تار کردینے والے اس واقعہ نے لوگوں کے دل و دماغ میں خوف اور غصہ بھر دیا ہے وہیں دوسری طرف ضروری کاموں کو چھوڑ کر خون کے عطیہ کے لئے ملک کے علاوہ جاپان، سوئزرلینڈ، چین ، ہنڈورس، وینزوئیلا، برازیل اور حال ہی میں زلزلہ کی مار جھیلنے والے میکسیکو کے لوگوں کے سامنے آنے سے لوگوں کے انسانی اعتماد کو مزید مضبوطی ملی ہے۔
یونائیٹڈ بلڈ سروس کے لارا اوورڈوف نے کہاکہ بڑی تعداد میں ان ممالک کے لوگ خون کا عطیہ کے لئے رابطہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میکسیکو سے بھی کچھ لوگ اس مہم میں شامل ہونے کے لئے راست رابطہ کررہے ہیں۔ یہ نہایت دل کوچھو لینے والی پیشکش ہے کیونکہ وہاں کے لوگ زلزلہ کی مار سے ابھی نکل نہیں سکے ہیں اور دوسرے ملک کے لوگوں کی جان بچانے کے لئے اپنا خون دے رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Blood donors from around world line up to help las vegas victims in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply