ترکی کے میں 3 زبردست کار بم دھماکے12 ہلاک،219زخمی

ترکی کے میں 3 زبردست کار بم دھماکے12 ہلاک،219زخمی
دیار باقر:ترکی میں3خود کش بم دھماکوں میں 12 افراد ہلاک ہوگئے اور 219زخمی ہو گئے۔ مشرقی ترکی کے الائیزنگ قصبے کے پولیس اسٹیشن کے نزدیک ہوئے پہلے کار بم دھماکے میں تین افراد کی موت ہوگئی اور 170 افراد زخمی ہوگئے۔
اس سے پہلے اس علاقے کے دوسرے مقام پر ہوئے دوسرے بم دھماکے میں تین افراد کی موت ہوگئی۔ تیسرا دھماکہ بتلیس صوبہ میں ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا جس میں 5فوجی اور ایک غیر فوجی مارا گیا۔حملے کی ذمہ داری کسی نے نہیں لی ہے لیکن ترکی کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اس کے پیچھے کردستان ورکرس پارٹی(پی کے کے) کے دہشت گردوں کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔
ان دھماکوں پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملوں سے ان کی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف لڑائی کمزور نہیں پڑے گی۔گذشتہ سال جب سے حکومت کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ ٹوٹا ہے تب سے پی کے کے نے جنوب مشرقی کرد علاقہ میں فوج اورپولس کو نشانہ بنا کر تسلسل سے بم حملے کیے ہیں۔