بغداد یکے بعد دیگرے تین دھماکوں سے لرز اٹھا،17ہلاک ، درجنوں زخمی

بغداد: عراق کی راجدھانی بغداد کے مغربی و مغربی اضلاع میں آج تین بم دھماکے ہوئے جن میں 17 لوگوں کی موت ہوگئی اور 50 سے زائد دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع پولس حکام اور طبی خدمات کے عملہ نے دی ہے۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ مشرقی بغداد کے البغداد الجدیدہ علاقہ کی کمرشیل اسٹریٹ میں ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس میں 9 لوگوں کی موت ہوگئی اور 30 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔ ایک دوسرا خودکش حملہ مغربی بغداد کے بیعا علاقہ میں ہوا، جس میں چھ افراد اور 22 دیگر زخمی ہوگئے۔
جبکہ مغربی بغداد کے الرضوانیہ علاقہ میں مویشیوں کی منڈی کے قریبسڑک کنارے نصب بم پھٹاجس میں دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے البغداد الجدیدہ میں ہونے والے خودکش دھماکہ کی ذمہ داری لی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Blasts kill at least 17 in baghdad police medics in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply