لندن کی ایک انڈر گراؤنڈ ٹرین میں دھماکہ، کئی مسافر زخمی

لندن: مغربی لندن میں ایک انڈر گراؤنڈ ٹرین میں دھماکہ ہوا جس میں کچھ مسافروں کے چہرے جل گئے۔ لندن کے میٹرو نیوز پیپر کی ویب سائٹ کے مطابق پولس کا کہنا ہے کہ اسے مغربی لندن میں پارسنز گرین اسٹیشن پر ہوئے اس ٹرین بم دھماکہ کا علم ہے اور وہاں تحقیقات اور ریسکیو کے کام کے لیے افسران موجود ہیں۔
لندن ایمبولنس کے مطابق ابتدائی طبی امداد بہم پہنچانے والا عملہ بھی وہاں موجود ہے۔ٹوئیٹر پر جو تصاویر ڈالی گئی ہیں ان میں ایک خاتون کو اسٹیشن کے فرش پر بیٹھا دیکھا جسکتا ہے جس کی ایمرجنسی خدمات کا عملہ مرہم پٹی کر رہا ہے۔دھماکہ ہوتے ہی اسٹیشن پر افرا تفری مچ گئی اور خوف و ہراس کا ماحول طاری ہو گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Blast reported on london underground train in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply