شام کے حلب میں بم دھماکہ میں 6 ہلاک

بیروت: شام کے شہر حلب کے صلاح الدین ضلع میں ایک بم دھماکہ میں کم سے کم چھ افراد ہلاک اور 32 دیگر زخمی ہوگئے۔ شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے یہ اطلاع دی مگر مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
واضح رہے کہ صلاح الدین حلب کے قدیم شہر کے مغرب میں واقع ایک ضلع ہے جو شامی فوج کے قبضے سے پہلے دسمبر تک باغیوں کے قبضے میں تھا۔ اس سے قبل شام کے فوجی میڈیا نے بتایا کہ چار محصور علاقوں سے ہزاروں شامیوں کے انخلا اور منتقلی کا عمل جاری ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Blast in syrias aleppo kills 6 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply