اسامہ بن لادن نے اپنا ترکہ جہاد کے لیے استعمال کرنے کی وصیت کی تھی:دستاویز

نیو یارک:پاکستان میں2011میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے ٹھکانے پر چھاپہ کے دوران امریکی اسپیشل فورسز کے عملہ کو جو دستاویزات ہاتھ لگی تھیں –
ان کا ترجمہ کرانے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ القاعدہ رہنما کو اپنی تنظیم کی جاسوسی، آسمان میں ڈرون طیاروں کی مسلسل گشت اور ان کی تنظیم کے اراکین کی نقل و حرکت کا سراغ لگانے کے لیے خفیہ آلات کی تنصیب پرزبردست تشویش لاحق تھی۔
منظر عام پر لائی جانے والی ایک اور دستاویز میں بن لادن نے اپنی وصیت میں یہ بھی لکھا ہے کہ سوڈان میں ان کی جو 29ملین ڈالر کی رقم ہے س میں سے کچھ حصہ ان کی موت کے بعد عالمی جہاد میں استعمال کے لیے مختص کر دیا جائے۔
انہوںنے سعودی ریال کی شکل میں ایک مخصوص رقم اور سونا بھی چھوڑاہے جس کے بارے میں انہوں نے لکھا کہ اسے ان کے انتقال کے بعد ان کی والدہ، ایک بیٹا ، ایک بیٹی ،ایک چچا اور انکے بچوں اور ماموو¿ں کی بیویوں میں اس اثاثہ کو تقسیم کر دیا جا ئے ۔
اس کے بعد انہوں نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ میری موت کے بعد میرے بھائی، بہن اور مامیاں میری وصیت پر من و عن عمل کریں گے اور سوڈان میں میں نے جتنیرقم چھوڑی ہے اسے فی سبیل للہ جہاد میں خرچ کر یں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bin laden wanted money left by him to be used for jihad in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply