بل انگلش نے نیوزی لینڈ کے نئے وزیر اعظم کا حلف لیا

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے وزیر خزانہ بل انگلش ملک کے نئے وزیر اعظم منتخب کئے گئے ہیں۔ سماجی رہائشی وزیر پاؤلا بینیٹ نے پارلیمنٹ کی عمارت میں منعقد ایک اجلاس کے بعد مسٹر انگلش کے نام کا اعلان کیا۔
مسٹر انگلش اس دوڑ میں واحد امیدوار تھے۔ مسٹر انگلش کی تقرری جان کی کے وزیر اعظم کے عہدے سے اچانک استعفیٰ دینے کے بعد ہوئی ہے۔مسٹر انگلش کو پیر کی صبح ویلنگٹن میں واقع گورنمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم کے طور پر عہدہ و رازداری کا حلف دلایا گیا۔
پاؤلا بینیٹ کو نائب وزیر اعظم کے عہدے کا حلف دلایا گیا۔وزیر خزانہ کا عہدہ اب سینئر کابینہ وزیر اسٹیون جو نز سنبھالیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bill english sworn in as new zealands prime minister in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply