بائیڈن اور حیدر العبادی کی عراق کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

واشنگٹن:وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن اور عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے عراق میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور بغداد کی سیکورٹی میں اضافہ وغیرہ جیسے اہم موضوعات پر بات کی۔
وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے موصل مہم کے لئے ضروری انسانی اور استحکام کی کوششوں کی ضرورت اور ان کی کوششوں کے لئے بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرنے کے سلسلے میں بات چیت کی۔ گذشتہ ہفتہ عراقی وزیر دفاع خالد عبیدی نے کہا تھا کہ حکومت خود مختار خطہ عراقی کردستان کی سیکورٹی فورس کرد پیشمرگہ کو موصل کارروائی میں حصہ نہیں لینے دے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Biden encourages iraqi pm to cooperate with kurdistan govt in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply