امریکی نائب صدرجوبائیڈن نے بغداد حملے کی مذمت کی

واشنگٹن: امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کے ساتھ آج فون پر بات کر کے بغداد میں ہوئے کار بم حملے پر تشویش اور نہایت افسوس ظاہر کرتے ہوئے اس ہولناک کار بم دھماکہ کی مذمت کی۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بائیڈن نے عبادی کے ساتھ بات چیت کے دوران دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق وا لشام (داعش) کی اس تازہ بہیمانہ کارروائی کی مذمت کی اور حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ غیر انسانی فعل ہے اور دہشت گرد بے قصور اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ (رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Biden condemns islamic state attack in call with iraqi leader abadi white house in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply