ہند چین ڈوکلام بحران دور ہونے کابھوٹان نے خیرمقدم کیا

ہند چین ڈوکلام بحران دور ہونے کابھوٹان نے خیرمقدم کیابھوٹان نے ڈوکلام علاقہ میں چین اور ہندستان کی افواج کے مابین سمجھوتہ ہونے اور فوجیوں کو ہٹا لئے جانے کا آج خیرمقدم کیا اور امید ظاہرکی کہ بھوٹان۔ہند۔چین کی سرحد پر تمام سمجھوتوں پر عمل درآمد کے ساتھ صورتحال جوں کی توں برقرار رہے گی۔ بھوٹان کے سفارتخانہ کی جانب سے یہاں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ بھوٹان ڈوکلام علاقہ میں ہندستان اور چین کے فوجیوں کو ہٹنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اسے امید ہے کہ اس سے بھوٹان۔
چین۔ہندستان کی سرحد پر موجودہ سمجھوتوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے امن، استحکام اور صورتحال جوں کی توں برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ ہندستانی سرحد سے متصل بھوٹان اور چین کے درمیان متنازعہ ڈوکلام علاقہ میں چینی فوج کے ذریعہ سڑک بنا کر اس سہ رخی سرحدی علاقہ میں یکطرفہ طور سے صورتحال میں تبدیلی کی کوشش روکنے کیلئے ہندستانی فوج نے 16 جون کو آگے بڑھ کر چینی فوج کو روک دیا تھا۔ تقریباً 70 دنوں تک جاری اس تعطل کے بعد کل دونوں ممالک کی فوجیں واپس لوٹ گئیں اور اس طرح سے 16 جون کے پہلے کی صورتحال بحال ہوگئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bhutan welcomes end of doklam standoff in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply