بلجیئم میں4مشتبہ دہشت گردانہ حملہ کا منصوبہ بناتے اسلحہ سمیت گرفتار ،ابتدائی تحقیقات کے بعد دو رہا

بروسیلز/پیرس: بیلجیئم کی راجدھانی بروسیلز میں پولیس نے رات بھر تلاشی مہم کے دوران دہشت گردانہ حملہ کا منصوبہ بنانے والے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضہ سے اسلحہ اور دھماکہ خیز اشیا برآمد کی ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے لوگوں کی شناخت40سالہ اقیم ایس اور30سالہ خالد ایس کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ دو دیگر افراد کو بھی حراست میں لیا گیا لیکن اس سے پوچھ گچھ کرکے انہیں چھوڑ دیا گیا ہے۔
بیلجیئم کے ایک سرکاری وکیل نے کہاکہ گرفتار کئے گئے دونو ں افراد کا تعلق ایک دہشت گرد تنظیم سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نے بروسیلز کے اندریلیچٹ ضلع کے چار گھروں اور گیرجوں کی تلاشی لی ہے۔ اس سے قبل کہا گیا تھا کہ گرفتار شدگان کا تعلق شدت پسند تنظیم کمیکاجے رائڈرس سے ہے لیکن اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Belgium detains four suspects after weapons found in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply