بیگم کلثوم نواز ہنوز عالم بیہوشی میں،وینٹی لیٹر ہٹانے کا فیصلہ نہیں کیاجاسکا

لندن: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز جنہیں جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتہائی نگہداشت والے یونٹ منتقل کر دیا گیا تھا، ابھی تک ہوش میں نہیں آئی ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹرز اورشریف خاندان فیصلہ نہیں کر پارہا ہے کہ بیگم کلثوم کو مصنوعی سانس دلانے کے لیے لگایا گیا و ینٹی لیٹر ہٹادیا جائے یا نہیں۔

بیگم کلثوم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کے بڑے بیٹے حسین نواز نے کہا کہ ان کی والدہ کو ابھی ہو نہیں آیا ہے۔ انشاءاللہ ان کی صحت میں جلد بہتری آئے گی۔وہ ان کی جلد صحتیابی کے لیے خدا سے دست بدعا ہیں۔

نواز شریف، مریم نواز اور دونون بیٹے حسین اور حسن فی الحال لندن میں ہی ہیں اور وقتی طور پر انہوں نے پاکستان واپسی موخر کر دی ہے۔ نواز شریف اور مریم کو اتوار کو پاکستان واپس آکر منگل کے روز احتساب عدالت میں پیش ہونا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Begum kulsoom unconscious decision to remove ventilator pending in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply