موصل کی بازیابی کیلئے عراقی فوج کی کارروائی شروع

بغداد:عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق وا لشام ( داعش) سے موصل شہر کو آزاد کرنے کے لئے فوجی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔
مسٹر حیدر العبادی نے سرکاری ٹیلی ویڑن پر نشر اپنے خطاب میں کہاکہ”فتح کا وقت آ گیا ہے اور موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے فوجی کارروائی شروع ہو گئی ہے”۔ انہوں نے کہاکہ”میں اعلان کرتا ہوں کہ الفتح کی اس فوجی کارروائی سے لوگوں کو داعش کے تشدد اور دہشت گردی سے نجات ملے گی”۔
واضح ر ہے کہ موصل عراق کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے جس پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لئے فوجی مہم کا منصوبہ کئی ماہ سے بنایا جارہا تھا۔ موصل پر جون 2014 سے ہی داعش کا قبضہ بنا ہوا ہے۔ کرد پیشمرگہ اور عراقی سرکاری فوج کی اس کارروائی کو امریکہ کی قیادت والی اتحادی فوج کا تعاون حاصل ہے جو عراق میں داعش کے خلاف لڑ رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Battle for mosul begins in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply