صدر امریکہ نے فرانس میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

واشنگٹن:امریکہ کے صدر بارک اوباما نے فرانس کے نائس شہر میں ہوئے ٹرک حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مسٹر اوباما نے ایک بیان جاری کرکے کہا ’امریکی لوگوں کی جانب سے میں نائس میں ہوئے وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، یہ حملہ دہشت گردانہ حملہ کی طرح معلوم ہوتا ہے‘۔
انہوں نے اس حملے میں ہلاک ہونے والے معصوم افراد کے تئیں غم کا اظہار کیا اور اس سے متعلق ہرممکن مدد فراہم کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ واضح رہے کہ فرانس کے نائس شہر میں بیسٹائل ڈے کے موقع پر ایک بڑے ٹرک کے ہجوم میں گھسنے سے 75 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Barak obama condemns nice france terrorist attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply