روس پر سے پابندی نہ اٹھانے کی اوبامہ کی ٹرمپ کو تلقین

واشنگٹن: امریکہ کے رخصت پذیر صدر براک اوباما نے اپنی آخری پریس کانفرنس میں صدرمنتخب ڈونالڈ ٹرمپ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ روس پر عائد پابندیوں کو اس وقت تک نہ ہٹائیں جب تک کہ روس اپنی غلطیوں کو نہ سدھار لے۔ وائٹ ہاؤس میں آٹھ سال گزارنے کے بعد صدر کی حیثیت سے مسٹر اوباما کو جمعہ کو الوداع کہنا ہے اور اس سے پہلے وہ یہاں آخری بار صحافیوں سے خطاب کر رہے تھے۔
مسٹر اوباما نے کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے روس اور امریکہ کے درمیان تلخی پیدا کرنے کا کام کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان عداوت پر مبنی رشتہ قائم کیا ہے۔ انہوں نے بہت سی خفیہ معلومات کو لیک کرنے والی فوجی چیلسہ میننگ کی جیل کی سزا کو کم کرنے کے اپنے فیصلے کا بھی دفاع کیا۔
چیلسہ میننگ وکی لیکس ویب سائٹ کو حکومت کی انٹیلی جنس دستاویزات مہیا کرانے کے الزام میں 35 سال کی سزا کاٹ رہی تھیں۔ چیلیسہ پر جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی اور دیگر جرائم کا الزام تھا۔ سال 2013 میں ان کا کورٹ مارشل کر دیا گیا تھا۔ وائٹ ہاوس کے مطابق چیلسہ کو اب مئی میں رہا کر دیا جائے گا جبکہ پہلے انھیں 2045 میں رہا کیا جانا تھا۔ مسٹر اوباما نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بنیادی اقدار کے تحفظ کے لئے اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔ نو منتخب صدر ٹرمپ کو جمعہ کو صدر کے عہدے کا حلف دلایا جائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Barack obamas final press conference in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply