تیسری بار صدارتی انتخابات میں کھڑے ہونے کا موقع ملتا تو ٹرمپ کو ہرا دیا ہوتا: اوباما

ہونولولو:مریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں اگر وہ ملک کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف الیکشن لڑتے تو ان کو شکست دے دیتے۔ کل نشر ہوئے ایک انٹرویو میں مسٹر اوباما نے کہا کہ اگر انہیں تیسری بار صدارتی انتخابات لڑنے کا موقع ملتا تو مسٹر ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ تر امریکی عوام کی پسند وہ بنتے۔
مسٹر اوباما نے 2008 میں انتخابی مہم کے اپنے پیغام ہوپ اینڈ چینج (امید اور تبدیلی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا ”مجھے پورا بھروسہ ہے کہ اگر مجھے تیسری بار انتخابات لڑنے کا موقع ملتا تو زیادہ تر امریکی عوام نے مجھ ہی پر اعتماد ظاہر کیا ہوتا۔“
تاہم مسٹر ٹرمپ نے مسٹر اوباما کو ٹویٹر کے ذریعے جواب دیتے ہوئے کہا ”بالکل نہیں۔“مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ روزگار کا مسئلہ ہو یا دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف جنگ اور مسٹر اوباما کا منصوبہ صحت قانون، ہر جگہ ان کو ناکامی ملی۔“

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Barack obama im confident i could have won a third term as president in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply