چین پاکستان میں اپنے مرکزی بینک کی شاخیں کھولے گا

بیجنگ:وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ دورہ چین پر جانے والے وزیر مالیات محمد اسحاق ڈار اور بینک آف چائنا کے چیئرمین ٹین گولی کی ایک ملاقات میں طے پایا ہے کہ چین پاکستان میں اپنے مرکزی بینک کی شاخیں قائم کرے گا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطحی وفد آج کل چین کے دورے پر ہے۔
اس وفد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شامل ہیں۔ چین کے میڈیا نے بتایا ہے کہ پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار اور چین کے بینک آف چائنہ کے چیئرمین ٹین گولی کی ایک ملاقات میں ایک معاہدہ طے پایا ہے کہ جس کے تحت چین کا مرکزی بینک پاکستان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مدد سے اپنی شاخیں قائم کرے گا۔
اِدھر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی منظوری کے بعد بینک آف چائنا کی پہلی شاخ کراچی میں قائم کی جائے گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بینک ا?ف چائنہ کے چیئرمین ٹین گولی کو باضابطہ دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں اور اس پہلی شاخ کا افتتاح خود اپنے ہاتھوں سے کریں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bank of china to open first branch in pakistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply