ایک اور مقدمہ میں خالدہ ضیاءکو سات سال قید کی سزا

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاءکو ایک بدعنوانی کیس میں ایک عدالت نے پیر کے روز سات سال قید کی ایک اور سزا سنادی۔

73سالہ خالدہ ضیا کے ساتھ،جو اپنے مرحوم شوہر و سابق صدر ضیاءالرحمٰن کی یاد میں قائم ایک یتیم خانہ کے فنڈ مین غبن کے کیس میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد پہلے ہی سے قید کی سزا بھگت رہی ہیں،تین دیگر کو بھی سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

یہ تازہ ترین سزا ضیاءخیراتی ٹرسٹ کے حوالے سے درج کیس میں سنائی گئی ہے۔مقدمہ کے مطابق خالدہ ضیاءاور تین دیگر نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے نامعلوم ذرائع سے ٹرسٹ کے لیے فنڈ اکٹھا کیا تھا۔

عدالت عظمیٰ نے خالدہ ضیا کی اس عذر داری کو خارج کر دیا جو انہوں نے ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو چیلنج کرنے کے لیے داخل کی تھی جس میں ہائی کورٹ نے خالدہ ضیاءکی عدم موجودگی میں ان کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ جاری رکھنے کے لیے نچلی عدالت کو اجازت دی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladeshs ex pm khaleda zia sentenced to 7 years in graft case in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment