نیوزی لینڈ میں مسجد پر دہشت گردانہ حملے کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی ایک مسجد پر حملہ کے بعد ، جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے،بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کروطن واپس آرہی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ جس وقت حملہ ہوا تو بنگلہ دیش کی ٹیم جمعہ کی نماز کے لیے مسجد جارہی تھی ۔لیکن ٹیم کا کوئی کھلاڑی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ فی الحال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو اسی ہوٹل میں واپس بھیج دیا گیا جہاں وہ مقیم ہیں۔

ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے بس میں سے ہی بندوق برداروں کو فائرنگ کرتے دیکھا تو وہ بس میں ہی رک گئے ۔شروع میں تو وہ بس سے نہیں اترے لیکن تھوڑی دیر بعد حالات کی سنگینیت دیکھ کر بس سے اترے اور ہیگلے پارک ہوتے ہوئے گراؤنڈ کی طرف بھاگے ۔جہاں سے انہیں ان کے ہوٹل میں پہنچا دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جسندا آرڈرن نے اس حملہ کو نیوزی لنڈ کی تاریخ کا تاریک ترین دن قرار دیا۔انہوں نے اس حملہ کی مذمت میں ایک سخت بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ایسی بربریت اور غیرمعمولی تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

یہ بربریت ہماری سرشت میں داخل نہیں ہے۔یہ ایک ایسے ملک میں رونما ہوا ہے جہاں لوگوں کو مذہبی آزادی کا اظہار کرنا چاہیے ۔

جہاں انہیں ایک محفوظ ماحول ملنا چاہیے لیکن آج ایسا نہیں ہوا۔ لیکن نیوز لینڈ میں اس قسم کے تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور جن لوگوںکو آج اس حملہ کا نشانہ بنایا گیا وہ یہاں محفوظ ہیں اور نیوزی لینڈ ان کا گھر ہے۔

یہ انتہائی غیر معمولی واقعہ ہے اور میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ نیوزی لینڈ کے تاریک تین دنوں میں سے ایک ہے اور رہے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh tour of nz called off after christchurch terror attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.