بنگلہ دیش میںبرطانوی سفارت خانے پر حملے کے تین مجرموں کی پھانسی کی سزا برقرار

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے سپریم کورٹ نے آج براطانوی ہائی کمیشن پر حملے کے تینوں مجرموں کی پھانسی کی سزا برقراررکھی۔برطانوی ہائی کمیشن پر 2004میں غیر قانونی قرار دئے گئے اسلامی گروپ کے دو اراکین نے دستی بموںسے حملہ کیا تھا۔ حملہ آور حرکت الجہاد اسلامی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں،جنہیں 2008میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔حملے میں تین افرد کی موت ہوگئی تھی اور برطانوی ہائی کمیشنرسمیت 50افراد زخمی ہوگئے تھے۔ سپریم کورٹ کے چار ججوں کی بینچ نے ،جس کے سربراہ چیف جسٹس سریندر کمار سنہا تھے،اسلامی گروپ کے رہنما مفتی عبدالرحمن سمیت تین مجرمین کی پھانسی کی سزا برقراررکھی۔یہ اطلاع نامہ نگاروں کو چیف اٹارنی جنرل بشیر احمد نے دی۔ استغاثہ کے وکیل نے کہا کہ وہ فیصلے پر نظر ثانی کے لئے عرضی داخل کریں گے۔برطانوی ہائی کمیشن پر حملہ سلہٹ میں جمعہ کی نماز کے وقت کیاگیا تھا۔ اس حملہ میںبرطانوی سفیر کے پیر میں چوٹ لگی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh supreme court upholds huji leaders death sentence in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply