بنگلہ دیش کی آزادی کے تاریخی حقائق مسخ کرنے پر پاکستان ہائی کمشنر کی وزات خارجہ میں طلبی

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے پاکستان ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پر بنگلہ دیش کی آزادی کے حوالے سے تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر پاکستانی ہائی کمشنر متعین بنگلہ دیش رفیع الزماں صدیقی کو طلب کر احتجاجی مراسلہ تھمایا۔
ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کے پہلے صدر شیخ مجیب الرحمٰن نے بنگلہ دیش کی آزادی نہیں صرف خود مختاری چاہی تھی۔
بیان کے مطابق یورپ، افریقہ اور امریکہ کے امور کے سکریٹری قمر الاحسان کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کر کے اس ویڈیو کے لیے معافی مانگنے کہا گیا ہے۔پاکستان کے خارجہ دفتر نے ابھی اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔

Title: bangladesh summons pakistani envoy over video showing distorted historical facts | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply