بنگلہ دیش میں اپوزیشن پارٹیوں کے حامیوں کو نظر بندی کے دوران گولی مارنے کا الزام

ڈھاکہ :(رائٹر)انسانی حقوق تنظیم نے الزام لگایا ہے کہ بنگلہ دیش میں سکیورٹی دستے اپوزیشن پارٹیوں کے حامیوں کونظر بندی کے دوران ان کے پیروں میں گولی ماررہے ہیں اور اس سے متعلق آئرش ریپبلکن آرمی کے ہتھکنڈے کو عمل میں لایا جارہا ہے۔
انسانی حقوق تنظیم نے اس سے متعلق اپنی رپورٹ میں سکیورٹی دستوں کے ذریعہ حراست میں لئے گئے چند افراد کا بھی حوالہ دیا ہے جنہیں گولی ماری گئی لیکن سکیورٹی دستوں نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلحہ مجرموں کے ساتھ فائرنگ کے دوران انہیں اپنی حفاظت کے لئے گولیاں چلانی پڑیں۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں سکیورٹی دستے طویل عرصے سے لوگوں کو حراست میں لے کر انہیں گولی مارتے ہیں اور بعد میں یہ بتاتے ہیں کہ وہ مڈبھیڑ میں مارے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh stop kneecapping detainees hrw in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply