بنگلہ دیش میں سابق ممبرپارلیمنٹ کو سزائے موت اور 7کو عمر قید

بنگلہ دیش میں سابق ممبرپارلیمنٹ کو سزائے موت اور 7کو عمر قید
ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی ایک خصوصی عدالت نے 1971 کی جنگ آزادی کے دوران جنگی جرائم کے مجرم قرار دیے گئے جماعت اسلامی کے ایک سابق ممبر سخاوت حسین کو پھانسی اور سات دیگر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
عدالت کے ذریعے آج سزا سنائے جاتے وقت سخاوت حسین اور ایک دیگر ملزم عدالت میں موجود تھے۔ لیکن چھ دیگر کو ان کی غیر موجودگی میں یہ سزا سنائی گئی۔
سخاوت حسین اس وقت جب جنگ آزادی لڑی جا رہی تھی جماعت اسلامی کے طلبا بازو ”اسلامک اسٹوڈنٹس یونین“ کی مرکزی کمیٹی کے رکن تھے۔انہوں نے 1971 میں پاکستان کے خلاف جنگ آزادی کے دوران ایریا کمانڈر کی حیثیت سے پاکستان کی حمایت کی تھی۔